قازقستان میں فوجی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار شہید، 2 زخمی
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
قازقستان میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں یہ حادثہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔
شامی وزیر پیٹرولیئم بسام طومع نے انکشاف کیا ہے کہ 90 فیصد شام کا تیل امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔ ذرائع غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں ہے کہا کہ امریکی اور ان کے پیروکار بحری قزاقوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں کیونکہ وہ شام کے تیل کی دولت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیر نے مزید کہا: کہ شام کے پانیوں میں تیل کی صنعت کے لئے ایک روشن مستقبل ہے۔ اور اس حوالے سے ہمیں مستحکم لاجسٹک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے تیل کے شعبے کو براہ راست اور بالواسطہ 92 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ شام کی دولت اور رسد کا اسطرح کا استحصال پہلے کبھی نہیں ہوا۔
کینٹ ٹیلر نے 27 سال قبل ہوٹل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی. دنیا کے 10 ممالک میں 610 سے زائد ہوٹلز کے مالک امریکی کاروباری شخص نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد دیگر طبی مسائل پیدا ہونے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے 10 ممالک میں 6111 ہوٹلز رکھنے والی کمپنی ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ کے بانی و چیئرمین 65 سالہ کینٹ ٹیلر نے گزشتہ ہفتے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ رپورٹ میں کینٹ ٹیلر کی کمپنی ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ارب پتی شخص نے 19 مارچ کو طبی مسائل کے بعد تنگ آکر خودکشی کی۔ کینٹ ٹیلر کچھ عرصہ قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے تاہم وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے تھے، لیکن صحت یابی کے بعد زائد العمری کی وجہ سے انہیں کچھ طبی مسائل لاحق ہوگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینٹ ٹیلر کورونا سے صحت یابی کے بعد ہر وقت کانوں میں آوازیں گونجنے کے مسئلے سے بہت پریشان تھے جب کہ انہیں دیگر کچھ طبی مسائل بھی ہوگئے تھے۔ ہر وقت کانوں میں تیز آوازیں گونجنے اور گھنٹیاں بجنے سے تنگ آکر کینٹ ٹیلر نے 19 مارچ کو اپنی ر...
وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کو بھیجے گئے مراسلے میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت خارجہ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول درخواست مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی جس کے جواب میں وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں سیکرٹری دفتر خارجہ کو نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں، نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف مفرور مجرم ہیں۔ نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔ وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی۔ پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی۔ نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے۔نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔ سیکریٹری خارجہ کو لکھ...
Comments
Post a Comment