افغانستان سے انخلا کے معاملے پر امریکا اپنے وعدے سے مُکر گیا


امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں۔انتھونی بلنکن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری نہیں کچھ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان متوقع ہے۔ اس نے کہا کہ پروگرام کی تفصیل نیٹو اجلاس میں سامنے لائی جائے گی۔

دوسری جانب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

کچھ روز قبل طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے 

Comments

Popular posts from this blog

Rosie Gabrielle confirmed her wedding with Pakistani vlogger Adeel Amer. Sharing loved-up photo with the husband, Rosie said, “I’M MARRIED!” followed by heart and wedding ring emoticons.