Posts

Showing posts from March, 2021

خواجہ سراؤں کا نکاح شرعی طور پر جائز، 50 سے زائد علماءکا فتویٰ جاری

Image
  تنظیم اتحاد امت کی جانب سے جاری ہونے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ مردانہ یا زنانہ خصوصیات کے حامل خواجہ سراوٗں سے نکاح شرعی طور پر جائز ہے۔ امت اسلامک سینٹر کے محمد ضیا ءالحق نقشبندی کی درخواست پر فتویٰ جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ واضح علامات والے خواجہ سراؤں سے عام مرد اور خواتین بھی نکاح کر سکتی ہیں۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے 50سے زائد مفتیان کے شریعہ بورڈ کی تائیدسے مفتی محمد عمران حنفی قادری نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے لکھے شرعی فتویٰ کو جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایسا خواجہ سراجس میں جسمانی طور پر مردانہ علامات پائی جاتی ہوں اس کا نکاح ایسے خواجہ سرا کے ساتھ جائز ہے جس میں جسمانی طور زنانہ علامات پائی جاتی ہوں ،اسی طرح زنانہ علامات کے حامل خواجہ سرا سے مردانہ علامات والے بھی نکاح کر سکتے ہیں جبکہ ان واضح علامات والے خواجہ سراؤں سے عام مرد اور عورتیں بھی نکاح کر سکتی ہیں اور ایسے خواجہ سراجن میں مردوزن والی (یعنی دونوں ) علامتیں پائی جاتی ہوں ان کو شریعت میں خنثیٰ مشکل کہا جا تا ہے اورخنثیٰ مشکل سے کسی مردوزن کا نکاح ہرگز جائز نہیں۔مفتیان کرام کا کہنا ہے کہ شرعی طورپر خواجہ...

نوازشریف مفرور مجرم ہیں لہذا وزارت خارجہ پاسپورٹ کی تجدید نہ کرے، وزارت داخلہ

Image
وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کو بھیجے گئے مراسلے میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت خارجہ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول درخواست مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی جس کے جواب میں وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں سیکرٹری دفتر خارجہ کو نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں، نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف مفرور مجرم ہیں۔ نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔ وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی۔ پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی۔ نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے۔نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔ سیکریٹری خارجہ کو لکھ...

امریکی فوج 90 فیصد شام کے تیل پر قابض ہے۔

Image
شامی وزیر پیٹرولیئم بسام طومع نے انکشاف کیا ہے کہ 90 فیصد شام کا تیل امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔ ذرائع غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں ہے کہا کہ امریکی اور ان کے پیروکار بحری قزاقوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں کیونکہ وہ شام کے تیل کی دولت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیر نے مزید کہا: کہ شام کے پانیوں میں تیل کی صنعت کے لئے ایک روشن مستقبل ہے۔ اور اس حوالے سے ہمیں مستحکم لاجسٹک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے تیل کے شعبے کو براہ راست اور بالواسطہ 92 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ شام کی دولت اور رسد کا اسطرح کا استحصال پہلے کبھی نہیں ہوا۔ 

افغانستان سے انخلا کے معاملے پر امریکا اپنے وعدے سے مُکر گیا

Image
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں۔انتھونی بلنکن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری نہیں کچھ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان متوقع ہے۔ اس نے کہا کہ پروگرام کی تفصیل نیٹو اجلاس میں سامنے لائی جائے گی۔ دوسری جانب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کچھ روز قبل طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے 

اسرائیل نے فلسطینی وزیر خارجہ کا وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کرلیا

Image
اسرائیل نے جرائم کی عالمی عدالت کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کرلیا اور ان کے ساتھ وزارت خارجہ کے دیگر اہلکاروں کو تقریبا دو گھنٹے تک حراست میں رکھا  اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کرنے والی عالمی عدالت انصاف کی چیف پراسیکیوٹر سے ملاقات کے بعد واپس فلسطین پہنچنے پر اسرائیل نے فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کا خصوصی سرحدی اجازت نامہ ضبط کرلیا ۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی وزیرخارجہ کو عالمی عدالت انصاف کی چیف پراسیکیوٹر سے ملاقات کے بعد واپس مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے تو اس دوران وزیرخارجہ اوروزارت خارجہ کے دیگر اہلکاروں کو قابض صیہونی ریاست کی اندرونی سیکیورٹی کی خفیہ ایجنسی شاباک کے اہلکاروں کی جانب سے روکا گیا اور تقریبا دو گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد ان کا خصوصی سرحدی اجازت نامہ بھی ضبط کرلیا گیا۔ فلسطینی وزیرخارجہ کے خصوصی اجازت نامے کو ضبط کرنے اورحراست میں رکھنے کی خبروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سےکسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ خصوصی اجازت...

کورونا کے بعد طبی مسائل سے تنگ آکر 610 ہوٹلز کے ارب پتی مالک نے خودکشی کرلی

Image
کینٹ ٹیلر نے 27 سال قبل ہوٹل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی. دنیا کے 10 ممالک میں 610 سے زائد ہوٹلز کے مالک امریکی کاروباری شخص نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد دیگر طبی مسائل پیدا ہونے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے 10 ممالک میں 6111 ہوٹلز رکھنے والی کمپنی ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ کے بانی و چیئرمین 65 سالہ کینٹ ٹیلر نے گزشتہ ہفتے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ رپورٹ میں کینٹ ٹیلر کی کمپنی ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ارب پتی شخص نے 19 مارچ کو طبی مسائل کے بعد تنگ آکر خودکشی کی۔ کینٹ ٹیلر کچھ عرصہ قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے تاہم وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے تھے، لیکن صحت یابی کے بعد زائد العمری کی وجہ سے انہیں کچھ طبی مسائل لاحق ہوگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینٹ ٹیلر کورونا سے صحت یابی کے بعد ہر وقت کانوں میں آوازیں گونجنے کے مسئلے سے بہت پریشان تھے جب کہ انہیں دیگر کچھ طبی مسائل بھی ہوگئے تھے۔ ہر وقت کانوں میں تیز آوازیں گونجنے اور گھنٹیاں بجنے سے تنگ آکر کینٹ ٹیلر نے 19 مارچ کو اپنی ر...

اسرائیل نے فلسطینی وزیر خارجہ کا وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کرلیا

Image
اسرائیل نے جرائم کی عالمی عدالت کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کرلیا فلسطینی وزیرخارجہ نے ہیگ میں جرائم کی عالمی عدالت کے سربراہ سے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات سے متعلق ملاقات کی تھی جس سے واپسی پر ان کا وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کر لیا گیا، یاد رہے کہ عالمی عدالت نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کررکھا ہے جسے اسرائیل نے مسترد کر دیا تھا 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے

Image
مریم نواز نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پرویز اشرف کا موقف ہے کہ پی پی سینیٹ کی بڑی اپوزیشن پارٹی، قائد حزب اختلاف ہمارا حق ہے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اصولی فیصلہ ہوچکا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، اور اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں، پیپلزپارٹی کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ  پی ڈی ایم کے ساتھ رہے یا نہ رہے، سینیٹ الیکشن میں تمام جماعتیں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہی تھیں، اور اب اصولی فیصلہ ہو چکا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بھی بات ہوچکی ہے، اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے، کسی کی ہارجیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سینیٹ میں پی پی پی کی اکثریت ہے ،لہذا اپوزیشن لیڈرہمارا ہی ہونا چاہیے ، امید ہے ...

اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج

Image
اسرائیل میں عام انتخابات سے تین روز پہلے ہزاروں افراد نے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرئیلی وزیراعظم نتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں تین روز بعد ہونے والے انتخابات دو سال کے اندر ہونے والے چوتھے الیکشن ہونگے۔ 

افغانستان سے مئی تک انخلا نہ کرنے کی صورت میں امریکا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، طالبان

Image
طالبان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے امن معاہدے کے تحت یکم مئی تک افغانستان سے انخلا نہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پریس کانفرنس میں امریکا کو ’’امن معاہدے‘‘ کی پاسداری کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان سے رواں برس یکم مئی تک غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل کو مکمل نہ ہوا تو امریکا سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ امید ہے نئے امریکی صدر معاہدے سے انحراف نہیں کریں گے اور افغانستان سے اپنی اور نیٹو افواج کو مقررہ تاریخ تک واپس بلالیں گے تاکہ ہم افغانستان کے مسئلے کے حل اور پُرامن تصفیے کے متفقہ سیاسی روڈ میپ تک پہنچ سکیں جس سے ایک مستقل اور جامع جنگ بندی ممکن ہوسکتی ہے۔ سہیل شاہین نے امریکی صدر جوبائیڈن کے فوجی انخلا کی آخری تاریخ میں توسیع کے امکان کے جواب میں کہا کہ  یکم مئی کے بعد بھی امریکی فوجیوں کا انخلا نہ ہوا تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگا اور پھر ہم بھی معاہدے سے آزاد ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درم...

انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

Image
انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔ انگلینڈ میں بلیک برن کے علاقے میں 2 ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔ عیسیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اوردوسرے حفاظتی انتظامات کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21 اعتراضات کو حل کرنے کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسی فاؤنڈیشن کو یہ اجازت ملی ہے۔ عیسی فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اورسمیت حفاظتی انتظامات کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مسجد تیار ہونے کے بعد بلیک برن کی جدید شکل ہوجائے گی جس سے سب کوایسا ضرور لگے گا کہ یہ شہر مخلتف کمیونیٹیز کے رہنے والوں کا مسکن ہے۔ 

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کو ایک دوسرے سے ملانے کیلئے ریلوے ٹریک بچانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

Image
اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی نقل و حمل شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کو "تل ابیب” شہر کی صیہونی بستیوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایک نیا ریلوے لائن کا منصوبہ تیار کیا ہےجو جنوبی نابلس میں زعترہ چوکی سے تل ابیب تک تیار کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے کابینہ میں بجٹ کی منظوری نہیں لی گئی تاہم توقع ہے کہ کابینہ جلد ہی اس کی منظوری دے دے گی جس کے تحت ایک وقت میں 500 مسافر سفر کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "گوش دان” کے علاقے میں لائٹ ریل تھرمل لائن پر کام کرنے سے قبل ٹرین کو (اسرائیل) منتقل کردیا گیا تھا۔ اگلے مرحلے میں یہ ریلوے لائن اللد، الرملہ اور ریسون لتزیون شہروں تک تیار کی جائے گی۔ 

قازقستان میں فوجی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار شہید، 2 زخمی

Image
قازقستان میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں یہ حادثہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔ 

Pak establishment threatened to 'smash' Maryam Nawaz, says Nawaz Sharif

Image
Former Prime Minister Nawaz Sharif on Thursday said the Pakistani establishment has threatened Maryam Nawaz, that she would be "smashed if she does not fall into line". Nawaz Sharif said that Army Chief General Qamar Javed Bajwa, Imran Khan, Director-General of Inter-Services Intelligence Faiz Hamid, General Officer Commanding Major General Irfan Ahmad Malik should be held accountable if something bad happens to Maryam. In a video message that he posted on Twitter, Sharif accused the Army and the Pakistan spy agency ISI of meddling in politics. He alleged that the recently held trust vote was rigged.  In the video, Nawaz Sharif said: "You have fallen to such new lows that first you broke into Maryam Nawaz's hotel door in Karachi and now you are threatening her? You have told her that if she does not fall in line, you will smash her. "God will protect her in her battle for democracy. I want to warn those threatening her that if someone does something fishy to her...

سعودی عرب میں خلیفہ ہارون الرشید کے دور 180ھ کا 'دینار' دریافت

Image
 آثار قدیمہ کے ماہرین نے سعودی عرب کی "حائل یونیورسٹی" اور حائل کے تاریخی مشرقی شہر فید میں کھنڈرات کی کھدائیوں کے دوران عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور کا سونے کا 'دینار' دریافت کیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق شہر فید کے مقام پر کھدائیوں کے دوران ملنے والے سونے کے ان دینار کے سکے پر 180ھ کی تاریخ درج ہے اور اس کا وزن چار گرام ہے۔ حائل یونیورسٹی میں آرٹ اور لٹریچر کالج کے ڈین ڈاکٹر محمد الشہری نے بتایا کہ کھدائیوں کے دوران فید شہر میں التنانیر کے مقام سے 180ھ کا دینا کار سکہ ملا ہے۔ سکے پرایک طرف کوفی عربی رسم الخط میں "لا إله إلا الله وحده لا شريك له" کے الفاظ درج ہیں جب کہ دوسری طرف قرآن پاک کی آیت "هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله" کے الفاظ کندہ کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر الشہری نے مزید بتایا کہ فید میں ہونے والی یہ کھدائیاں 8 ویں سیزن میں جاری ہیں۔ ان کھدائیوں میں شہر کی بیرونی دیوار کے اطراف میں موجود کھنڈرات کی کھدائی کی جارہی ہے۔ اس مقام کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کسی زمانے میں بازار ہوا کرتا تھا اور یہاں سے پانی ف...

Rosie Gabrielle confirmed her wedding with Pakistani vlogger Adeel Amer. Sharing loved-up photo with the husband, Rosie said, “I’M MARRIED!” followed by heart and wedding ring emoticons.

Image
  Canadian vlogger who accepted Islam in January last year, confirmed her wedding with Pakistani travel vlogger Adeel Amer. Rosie Gabrielle turned to her Instagram handle and confirmed her wedding. Sharing loved-up photo with the husband, Rosie said, “I’M MARRIED!” followed by heart and wedding ring emoticons. The Canadian vlogger further said “Before I came to Pakistan, I surrendered my need to find someone. I made a pact with God, that if I had to spend the rest of my life living for only Him, and loving myself, without needing someone to “complete me”, SO BE IT. I finally knew deep down that I’m ENOUGH. And I didn’t need anyone to make me whole.” “Not only did I find my soul partner, I found my best friend. The one who I will cherish and continue to love more deeply everyday. Someone whom I can share every detail of my life with without guilt or judgment, who challenges me, who continuously pushes me to be a better person. The one who loves me unconditionally and has patience an...

Istanbul will be part of the JF-17 Thunder Fighter Jets project

Image
  Turkey and Pakistan, already close allies, have decided for a robust military cooperation through a formal defence agreement. This was disclosed by Bloomberg. Defence experts reckon that with this emerging defence cooperation, Istanbul will be part of the JF-17 Thunder Fighter Jets that currently Pakistan develops with China. As it is, Turkey and Pakistan look up to each other as reliable strategic allies, and this is very likely to take their relationship to newer heights. Turkish President has most recently described that such a dependable strategic relationship has serious potential between the two countries. However, the US is believed to have taken note of this development and as it has already imposed sanctions on Turkey for the latter’s decision two years ago to buy Russian S-400 missiles system which is an eyesore to the US. It is also revealed now that these countries are soon entering into manufacture of missiles and fighter jets. in this regard, officials from Pakistan...